حرف آغاز
اردو ریسرچ جرنل کا تیسرا شمارہ کچھ تاخیر سے شائع ہورہا ہے لیکن ویب سائٹ کو دیکھنے کے بعد تاخیر کی وجہ بھی سمجھ میں آگئی ہوگی۔ اس شمارے سے قارئین دیکھیں گے کہ ہم نے اردو ریسرچ جرنل کی ویب سائٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ پوری ویب سائٹ کو یونی کوڈ میں تبدیل کردیا ہے ۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اب سارے مضامین گوگل اور دوسرے سرچ انجن پر دستیاب ہوں گے ۔ پچھلے دو شماروں میں ہم نے صرف پی ڈی ایف فائل دیا تھا۔ پی ڈی ایف کی اپنی خصوصیات ہیں، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ اردو ریسرچ جرنل چونکہ ایک ریفرڈ جرنل ہے اس وجہ سے اس کے مضامین کو قلم کار اور اہل علم اپنے پاس محفوظ بھی رکھتے ہیں ان کے لیے پی ڈی ایف فائل ہی زیادہ بہتر ہے ۔ لیکن پی ڈی ایف کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اس کے مواد کو گوگل یا کسی دوسرے سرچ انجن پر تلاش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ویب سائٹ کے نئے ورژن میں ہم نے دونوں کو شامل کردیا ہے ۔ پی ڈی ایف اور یونی کوڈ دونوں کو شامل کرنا ایک مشکل کام تھا۔ اس کا حل ہم نے یہ نکالا ہے کہ ہر مقالہ کے آخر میں اس مضمون کا اور پورے شمارہ کا پی ڈی ایف لنک دے دیا ہے ۔ اس کی مدد سے شمارے اور متعلقہ مضمون کا پی ڈی ایف آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اس مرتبہ سے ہم اردو رسرچ جرنل کا پرنٹ ایڈیشن بھی نکال رہے ہیں۔ چونکہ یہ ایک تجرباتی کوشش ہے اس وجہ سے ابھی اس کی قیمت وغیرہ طے نہیں کی گئی ہے ۔ اردو رسالوں کی جو صورتحال ہے اس سے ہم سب واقف ہیں۔ اردو رسالوں کے لیے جیب سے چند روپیے نکالنا ان لوگوں کے لیے بھی مشکل ہوتا ہے جو اردو کی زبوں حالی پر دن رات آنسو بہاتے ہیں۔ :
آن لائن اردو جرنل کی افادیت کئی معنوں میں پرنٹ ایڈیشن سے زیادہ ہے۔ سب سے پہلی بات یہ کہ اس کا ریڈرشپ بہت وسیع ہوتا ہے ۔ پوری دنیا کی اردو آبادی اس کا مطالعہ کرسکتی ہے ۔ عام طور پر رسائل پڑھنے کے بعد لوگ اس کو ضائع کردیا کرتے ہیں۔ حالانکہ ادبی رسالوں میں جو بھی مواد ہوتا ہے ان کی حیثیت وقتی نہیں ہوتی ہے ۔ آن لائن جرنل میں جو بھی مواد ایک مرتبہ شائع ہوجائے وہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے ۔ اسے کوئی بھی کہیں بھی اپنی ضرورت کے مطابق پڑھ سکتا ہے ۔
اس کے ساتھ ایک بات اور بھی قابل غور ہے کہ اردو میں دوسروں کی محنت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔ انٹرنیٹ پر موجود مواد کو من وعن بغیر کسی حوالہ کے نقل کرنے والوں کا کوئی علاج ابھی تک دستیاب نہیں ہوسکا ہے ۔ ایسے لوگوں سے ہم صرف یہ گزارش کرسکتے ہیں کہ انٹرنیٹ یا جہاں کہیں سے بھی کوئی مواد لیں اس کا حوالہ ضرور دیں۔ یہ علمی دیانت داری کا تقاضہ ہے ۔
اس مرتبہ سے ویب سائٹ میں ہر مضمون کے نیچے تبصرہ کرنے کا آپشن دے رکھا ہے ۔ اب قارئین ہر مضمون پر کھل کر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ قارئین سے مؤدبانہ التماس ہے کہ وہ کسی بھی مضمون کو پڑھیں تو اس پر اپنی رائے ضرور دیں۔ اس معاملے میں بخالت سے کام نہ لیں۔ یہ شمارہ کیسا لگا؟ ہمیں آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
اس مضمون کو پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اردو ریسرچ جرنل (اگست۔اکتوبر 2014)کو مکمل پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
عزیر اسرائیل
Leave a Reply
11 Comments on "حرف آغاز"
خو شی ہوئی کہ یہ شمارہ یونی کوڈ اور پی ڈی ایف دونوں فارمیٹ میں ہے۔لیکن پچھلے شماروں کا جو لک تھا وہ اس میں نہیں ہے۔
There is a beautiful collection of valuable articles about research in Urdu research journal.
Dr. Muhammad Ashraf kamal
Chairman Department of Urdu
Govt. Post Graduate College Bhakkar, Punjab, Pakistan
0092-3336842485
[…] حرف آغاز […]