خطوط

’اردو ریسرچ جرنل‘ کے پہلے شمارہ پر اردو کے بہت سے چاہنے والوں کے پیغامات جرنل کی ویب سائٹ، فیس بک پیج اور جرنل کے ای میل پر موصول ہوئے۔ عمومی طور پر ’اردو ریسرچ جرنل‘ کی اشاعت پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اون لائن اردو نیوز پورٹل ’تعمیر نیوز‘ کے ایڈیٹر جناب مکرم نیاز صاحب جو کہ ایک کامیاب ویب ڈیولپر بھی ہیں انہوں نے ایک تفصیلی تبصرہ لکھا جس میں ویب سائٹ سے متعلق چند کارآمد مشوروں سے نوازا، میں ان کی توجہ اور عنایت کا شکرگزار ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی ’اردو ریسرچ جرنل‘ کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔ ہم جاوید دانش، فراز خان، شاہ نواز ہاشمی، فاروق انصاری، مظہر حسین، راشد خان، محمداطہر اور ان تمام احباب کے شکرگزار ہیں جنہوں کے مبارکبادی کے پیغامات دئے ۔ ذیل میں ہم کچھ پیغامات کو شائع کررہے ہیں۔(مدیر)
رحمت یوسف زئی
rahmat.yousufzai@gmail.com
اس نوعیت کے ایک جرنل کی ضرورت عرصے سے تھی جسے ابن کنول نے پورا کیا ہے ۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور یہ جرنل تحقیق کے میدان میں اپنی شناخت بنائے گا ۔ پہلے شمارے میں شامل مضامین خوبصورت بھی ہیں اور معلومات افروز بھی ۔ مبارکباد قبول کریں ۔ ایک بات ضرور کہنا چاہوں گا ۔ جرنل میں تخلیقات کی بجائے صرف تحقیقی و تنقیدی مضامین ہوں تو بہتر ہے ۔
محمد اشفاق ایاز
ایڈیٹر وائس آف جلال پور چٹان، پاکستان
vojpj@yahoo.com
یہ اردو کو فروغ دینے کی مخلص کوشش ہے، میں اس کی حوصلہ افزائی کرتاہوں۔ پہلے شمارے میں شائع مضامین عمدہ ہیں۔ کوشش جاری رکھیں۔
ضیف احمد قیصر
zaqaisar@gmail.com
سب سے پہلے میں عزیر اسرائیل اور ان کی ٹیم کو اردو کی خدمت کے لئے اس مثبت قدم پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
آیت اﷲ آیات
aayatullah.du@gmail.com
میں اس نادر برقی رسالہ کے مدیر جناب عزیر اسرائیل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلاشبہہ یہہ تمام اردو اسکالر اور محبان اردو کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
پرویز
parvez2010@gmail.com
اردو کو نئے زمانے تے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی آپ کی کوشش لائق ستائش ہے . اﷲ آپ کو مزید توفیق دے اور اسی طرح آپ اردو زبان وادب کی خدمت کرتے رہیں. اردو میں ریویو جرنل کی کمی کا شدت سے احساس تھا. آپ نے اس کمی کو پورا کردیا. اردو ریسرچ جرنل کو اردو ریسرچ جرنل کو آئی ایس ایس این نمبر کا ملنا اس جرنل کو عالمی پیمانے پر وقار عطا کرے گاَ۔
٭٭٭

Leave a Reply

1 Comment on "خطوط"

Notify of
avatar
Sort by:   newest | oldest | most voted
ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم
Guest
اردو تحقیق کی سمت اوررفتارکے تعین کے لیے ایسا رسالہ ناگزیر تھا جسے آپ نے جاری کرکے ایک نیک کام کیا ہے۔ آئی ایس ایس این نمبرحاصل کرکے آپ نے میگزین کے معیاری ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔اللہ آپ کو کامیابیوں سے نوازے۔راقم نے بھی اردو کی نسلِ نو کواردو زبان و ادب وکلچر سے جوڑنے کے لیے جہانِ ا ردو۔کوم کے نام سے ایک سائٹ شروع کی ہے۔آپ کی محنتوں کو سلام ۔آپ کی ٹیم کے تمام اراکین کو مبارکباد۔میرے لائق کوئی خدمت ؟ ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم ‘ چیرپرسن بورڈ آف اسٹڈیز ۔اردو اورینٹل۔جامعہ عثمانیہ ۔حیدرآباد
wpDiscuz
Please wait...

Subscribe to our newsletter

Want to be notified when our article is published? Enter your email address and name below to be the first to know.